72

آئی ایم ایف کا 150 ارب روپے ٹیکس ہدف میں کمی کا فیصلہ، عوام پر اضافی بوجھ ٹلا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں آئی ایم ایف 150 ارب روپے کے ٹیکس ہدف میں کمی پر راضی ہو گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد رواں مالی سال کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف 14,131 ارب روپے سے کم ہو کر 13,981 ارب روپے ہو گیا ہے۔ حکومت پاکستان کے اس مؤقف کو آئی ایم ایف نے قبول کیا کہ سیلاب کے نقصانات اور معاشی دباؤ کے پیش نظر عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

ذرائع کے مطابق اس پیشرفت سے منی بجٹ کے ذریعے عوام پر اضافی ٹیکس لگنے کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب 11 فیصد تک بڑھایا جائے، ورنہ مالی مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں