اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل انٹرنس ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں ‘آؤٹ آف سلیبس’ پرچے کے تنازعے کو ختم کر دیا گیا ہے۔
چاروں صوبوں کے وائس چانسلرز کی مشاورت سے 3 ہزار سوالات کا بینک تیار کیا گیا ہے، جس سے ہر صوبے کو تین سوال نامے دیے جائیں گے۔
ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو ہوگا، جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔


