اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان کو فراہم کی جائیں گی۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یہ گاڑیاں واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ناقص اور پرانی ہیں۔


