اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بین الاقوامی مشترکہ آپریشن کے دوران تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔ پی این ایس یرموک نے محض 48 گھنٹوں میں دو ٹن کرسٹل میتھ، 350 کلو گرام آئس اور 50 کلو گرام کوکین برآمد کی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ اور سعودی رائل نیوی نے پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔ سعودی کمانڈر فہد الجوید نے اس کارروائی کو بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا۔
یہ منشیات بغیر قومی شناخت والی کشتیوں سے برآمد کی گئیں جن پر کسی ملک کا پرچم نہیں تھا۔ تمام منشیات کو ضبط کرنے کے بعد تباہ کر دیا گیا۔


