98

صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف کا امکان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دائر کر دی ہے، جس کے تحت صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی، جو ریفرنس لاگت 7 روپے 65 پیسے سے کم ہے۔ فیول لاگت میں اس کمی کی وجہ سے صارفین کو اگلے بلوں میں رعایت مل سکے گی۔

نیپرا میں اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں