202

رمضان 2025: پاکستان اور خطے میں روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے تک رہنے کا امکان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)رواں برس رمضان المبارک کا آغاز فروری اور اختتام مارچ میں ہوگا، جس کے ساتھ ہی اہل اسلام نہ صرف روحانی بلکہ موسمی اعتبار سے بھی ایک خوشگوار تبدیلی کا مشاہدہ کریں گے — سردیوں کے اختتام اور بہار کے آغاز کا۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے ممالک میں روزے کے اوقات میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ ماہِ صیام کے پہلے روز روزہ کا دورانیہ 12 گھنٹے 38 منٹ رہنے کا امکان ہے، جو مہینے کے اختتام تک بڑھ کر تقریباً 12 گھنٹے 55 منٹ ہو جائے گا۔

یہ موسم بہار میں آنے والا رمضان نہ صرف معتدل موسم کی وجہ سے روزہ داروں کے لیے نسبتاً آسانی کا پیغام لے کر آیا ہے، بلکہ یہ روحانی تجدید کے لیے ایک نرم اور فرحت بخش ماحول بھی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں