89

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران شہریوں کی سہولت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)20 اکتوبر بروز پیر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچز کے دوران ٹریفک کے انتظامات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے۔

ٹریفک انتظامات:

310 ٹریفک افسران میچز کے دوران تعینات کیے جائیں گے

کرکٹ ٹیموں کی نقل و حرکت اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک ہوگی

شہریوں کی آگاہی کے لیے سروس روڈز پر افسران موجود رہیں گے

متبادل ٹریفک روٹس:

مارگلہ روڈ سے کھنہ: فیصل ایونیو → بلیو ایریا → کلب روڈ → لہتراڑ روڈ

سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون: فیصل ایونیو → ایف ٹین والا روڈ

راولپنڈی صدر سے اسلام آباد: پشاور موڑ → سری نگر ہائی وے

آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد: سبزی منڈی روڈ

شہریوں کے لیے ہدایات:

دفتری اور رش کے اوقات میں اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں

ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے

تحمل اور برداشت سے کام لیں

اطلاعاتی نظام:

ٹریفک اپڈیٹس کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز

ایف ایم 92.4 پر ٹریفک معلومات

ایمرجنسی کے لیے پکار 15 اور ٹریفک ہیلپ لائن 1915

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کی پوری کوشش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں