لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب حکومت نے اسموگ کے خلاف نئے انداز میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں 9 محکمے متحرک ہیں اور پہلی بار فضائی معیار کی پیشنگوئی کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کے تاریخی اقدام کے تحت اسموگ گنز اور ایئر کوالٹی مانیٹرز میدان میں تعینات ہیں۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کی فورس اور محکمہ لائیو سٹاک سمتمام تمام اسکواڈز عملی طور پر سرگرم ہیں۔
پنجاب میں پہلی بار
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام محکموں کے افسران اور عملے کی کارکردگی پر انہیں شاباش دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب پنجاب کی تاریخ میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی باقاعدہ فور کاسٹنگ کی جا رہی ہے، جو اسموگ سے نمٹنے کے جدید سائنسی طریقوں کی عکاس ہے۔
یہ جامع آپریشن اسموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی سنجیدگی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا واضح ثبوت ہے۔


