101

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کی پابندیوں میں سات دن کی توسیع، احتجاجی سرگرمیاں مکمل پابند

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ میں سات دن کی توسیع کر دی ہے۔

نئے احکامات کے تحت:

کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلی یا دھرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چار یا اس سے زیادہ افراد کے عوامی مقامات پر اجتماع پر ممانعت ہے۔

ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہے، سوائے اذان اور جمعہ کے خطبے کے۔

اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم ممنوع ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 38ویں اجلاس کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھا گیا ہے۔

پابندیوں کے بعض مستثنیات بھی ہیں:

شادی کی تقریبات اور جنازے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سرکاری افسران اور عدالتیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں پابندی سے مستثنیٰ رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے ‘سافٹ ٹارگٹ’ ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ پابندیاں 24 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں