اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب وہ کابل کے ساتھ ماضی جیسے تعلقات نہیں رکھ سکتا۔
حکام کے مطابق اب افغان شہریوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے، کیونکہ کابل میں ان کی اپنی حکومت قائم ہو چکی ہے اور ان کے “اسلامی انقلاب” کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔
پاکستانی موقف کے مطابق افغانستان کو اب ایک ہمسایہ ملک کی طرح رہنا ہوگا، اور پاکستان کی زمین و وسائل صرف 25 کروڑ پاکستانی شہریوں کے لیے ہیں۔
اس بیان میں اس پچاس سالہ دور کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ہے جب پاکستان نے مجبوری میں افغان شہریوں کو مہمان نوازی فراہم کی۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ نئے موقف کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔


