لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مقامی بازار میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی تولہ سونا 1,900 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,629 روپے کا اضافہ ہوا جو اب 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,217 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، جہاں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 5,337 روپے پر برقرار رہی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 4,575 روپے پر تبدیل نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر فی اونس چاندی کی قیمت 52.50 ڈالر پر مستحکم رہی، جو گزشتہ روز کے برابر ہے۔


