مالاکنڈ میں ٹرک کے حادثے میں 15 ہلاک، زیادہ تر بچے

مالاکنڈ(ایچ آراین ڈبلیو) سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوش افراد سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ کر کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، حادثہ مالاکنڈ میں پیش آیا جس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ محمد فیاض نے بتایا کہ “جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔”

حادثے کے بعد ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں