88

وزیرداخلہ محسن نقوی کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے 34 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ “سیکیورٹی فورسز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔”

محسن نقوی نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا کے چپے چپے سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “کے پی میں قیام امن کے لیے قوم سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشنز میں دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں