اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے وابستہ متعدد دفاتر اور عبادت گاہیں سیل کر دی ہیں۔
کارروائی میں ٹی ایل پی کا مرکزی دفتر رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سمیت مدینہ ٹاؤن سملی ڈیم روڈ، شاہ پور سملی ڈیم روڈ اور سیری چوک پھلگراں میں واقع یوسی لیول دفاتر بند کر دیے گئے۔
عبادت گاہوں میں مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی، مسجد ممتاز قادری گاؤں اٹھال اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ سمیت متعدد مساجد و مدارس کو بھی سیل کر دیا گیا۔
یہ کارروائی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول بھارہ کہو میں کی گئی ہے۔ اب تک اس اقدام کے پیچھے کوئی سرکاری وجہ جاری نہیں کی گئی۔


