اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس پہنچ کر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر جامع تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے اپنے تحفظات بھی پیش کیے۔
وزیراعظم کی ٹیم سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان اور احد چیمہ اس ملاقات میں موجود رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں نیئر بخاری، پرویز اشرف، ندیم افضل چن اور شیری رحمان شامل تھے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک میں سیاسی افہام و تفہیم کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔


