لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
صدر مملکت نے شہید کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی تھے۔
صدر زرداری نے موقع پر زور دے کر کہا کہ قوم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ “ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔”


