کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔
آج کا گرینڈ کومبنگ آپریشن تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سیکٹر ڈی کے علاقے میں کیا گیا،
آپریشن کی نگرانی ایس ڈی پی او ڈیفنس، صدر، پریڈی اور درخشاں نے کی، جبکہ ڈیفنس، گزری، پریڈی، صدر، آرام باغ، کلفٹن، ساحل، درخشان اور بوٹ بیسن تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ حصہ لیا۔
تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا، جس کے بعد ہوٹلز، دکانوں، عارضی ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی مکمل تلاشی لی گئی۔
تفصیلات:
ایس ڈی پی اوز: 05
ایس ایچ اوز: 10
ہیڈ کانسٹیبل / کانسٹیبلز: 42
ایل پی سیز: 00
انٹیلیجنس اسٹاف: 01
تلاش ڈیوائس آپریٹرز: 01
یہ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے جاری ہیں۔


