**راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کی قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ پریسیژن اسٹرائیکس، افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا — سیکیورٹی ذرائع**
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق **پاکستان نے صوبہ قندھار اور کابل میں انتہائی دقیق (Precision) کارروائیاں** کرتے ہوئے **افغان طالبان اور خوارجین کے ٹھکانوں** کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق **پاک فوج نے قندھار میں افغان طالبان کے بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5** کے مخصوص اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ **تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے** اور یہ **شہری آبادی سے دور، الگ تھلگ علاقوں** میں واقع تھے، جنہیں **کامیابی کے ساتھ تباہ** کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق **کابل میں “فتنہ الہندستان” کے مرکز اور اس کی قیادت** کو بھی کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ **پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے**۔


