پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پروٹیز ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نعمان علی نے مجموعی طور پر میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں، ساجد خان نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ سلمان علی آغا کے حصے میں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں