کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی قیادت میں جاری اصلاحاتی اقدامات نےصوبےکے تعلیمی نظام میں انقلابی پیش رفت ممکن بنائی ہے ان اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف تعلیمی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی ہے بلکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے ہزاروں بچے دوبارہ تعلیمی سفر سےجڑگئے ہیں وزیر تعلیم بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا ہے کہ برسوں سے بند اسکولوں کو فعال بنانے، غیر فعال تعلیمی اداروں کی بحالی اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ جیسے عملی اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جدید تدریسی ماحول پیدا کرنے کے لیے متعدد منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں-


