پریٹ آباد ٹاؤن میں کرپشن کا نیا ماڈل! پھلیلی بازار کے دکانداروں کو “ڈیمانڈ نوٹس” کے نام پر لوٹا جانے لگا

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) پریٹ آباد ٹاؤن میں کرپشن نے نئی کروٹ لے لی ہے، جہاں بلدیاتی ادارے کے کنٹریکٹرز نے دکانداروں سے بھاری رقم بٹورنےکا نیا نسخہ ایجاد کر لیا ہے۔ پھلیلی بازار کے درجنوں دکانداروں کو حالیہ دنوں میں ایک مشکوک “ڈیمانڈ نوٹس لیٹر” موصول ہوا، جس کےذریعےان سےہزاروں روپےکی جبری وصولی کی جا رہی ہے۔ذرائع کےمطابق پریٹ آباد ٹاؤن کے مبینہ بدعنوان کنٹریکٹر عبدالوہاب قریشی نے پیدا گیری کا نیا دھندہ چالو کرتے ہوئے، بازار میں کاروبار کرنے والے افراد کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ نوٹسز کسی قانونی جواز کے بغیر دیے جا رہے ہیں، اور رقم نہ دینے کی صورت میں سامان ضبط کرنے اور دکانیں سیل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔متاثرہ دکانداروں نےشکایت کی ہےکہ”ہم روزی کما رہے ہیں یا بھتہ دے رہے ہیں؟ بلدیاتی عملہ اور اس کے کارندے زبردستی پیسے مانگ رہے ہیں، اور انکار پر کاروبار بند کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پریٹ آباد ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال پر تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ اعلیٰ حکام کی سرپرستی میں ہو رہا ہے؟ یا پھر بلدیاتی اداروں میں احتساب نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی؟

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایچ ایم سی، اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں اور اس نئی قسم کی مالی بدمعاشی کا سدباب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں