84

نعمان علی کی شاندار بالنگ سے جنوبی افریقہ کی اننگز کا صفایا، پاکستان کو 109 رنز کی برتری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) قذافی اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پاکستان کے اسپنر نعمان علی کے شاندار کھیل کے سامنے 269 رنز پر ہی تمام واپس پویلین پہنچ گئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز کا اسکور بنایا تھا، جس کے جواب میں جنوبی افریقی بلے باز 269 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی قیمتی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

نعمان علی نے 6 وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقی بلے بازوں کو مسلسل پریشانی میں ڈالے رکھا۔ ان کی اسپن بالنگ نے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

اب پاکستان کی دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری کے ساتھ میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں