لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو)وطن کے بہادر سپوت شہید نائیک رحمان اللہ کی نمازِ جنازہ، جی او سی 40 ڈویژن میجر جنرل مدثر سعید کی شرکت-لکی مروت کے علاقے تجوڑی مستی خیل میں بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک رحمان اللہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں پاک فوج کے افسران، جوانوں اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت ک
اس موقع پر میجر جنرل مدثر سعید نے شہید نائیک رحمان اللہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ“شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہماری آزادی اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔ پاک فوج اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔”
جی او سی نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ پاک فوج ہمیشہ شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔
آخر میں وطنِ عزیز کی سلامتی، امن و استحکام اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔


