چمن(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد چمن بارڈر دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، سرحدی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار ہیں اور بارڈر کے دونوں اطراف نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بندش کے باعث تاجر، مسافر اور بارڈر کے دونوں طرف رہنے والے خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بارڈر کھولنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بندش دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے، جس کے باعث سرحدی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔


