93

پاک فوج کا افغان سرحد پر دہشتگردی کے اڈوں کے خلاف بڑا آپریشن، عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل تباہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاک فوج نے افغان سرحد کے اسپن بولدک سیکٹر میں واقع عصمت اللہ کرار کیمپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ یہ کیمپ افغان طالبان کا اہم مرکز تھا جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی تربیت دی جاتی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس کارروائی میں بریکوٹ بیس کیمپ، درانی کیمپ، منوجہ کیمپ سمیت افغان طالبان کی 21 پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا۔ جنڈوسر پوسٹ، ترکمانزئی پوسٹ اور کرزئی پوسٹ بھی مکمل تباہ ہو گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران افغان طالبان کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ کئی ہتھیار اور یونیفارم چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ کرم اور باجوڑ کے سامنے افغان حدود میں قائم دیگر دہشتگرد مراکز بھی نشانہ بنائے گئے۔

پاک فوج نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے تباہ شدہ کیمپس کی فوٹیج جاری کی ہے۔ افغان رجیم کو اپنے اہم مراکز کی تباہی کے بعد شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ کارروائی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، جس میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف اپنے عزم کا واضح پیغام دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں