93

صادق اباد طیفی بٹ مبینہ طورپر پولیس مقابلے میں مارا گیا

صادق آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدرہمراہ ڈی او سی سی ڈی انسپکٹر عبدالہادی، کانسٹیبل صغیر علی کے اشتہاری طیفی بٹ کو لارہے تھے-

صادق اباد طیفی بٹ کو دو گاڑیوں پو مبینہ طورپر سی سی ڈی کی حراست سے فرار کیاگیا-صادق اباد پولیس کا طیفی بٹ کو حراست میں فرار کرنے والوں پیچھا، طیفی بٹ مبینہ مقابلے میں مارا گیا-طیفی بٹ کی نعش ٹی ایچ کیو صادق آباد منتقل کردی گئی-سی سی ڈی سرکاری گاڑی جی بی سی 236 استعمال کررہی تھی، جس کا ڈرائیو نور علی تھا- سنجر پور بائی پاس پر دو گاڑیوں نے سفید کرولا اور سیاہ کرولا نے مبینہ طور پرحملہ کردیا-

طیفی بٹ کو چھڑانے کے لیے 8/7افراد نے سرکاری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی-ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ڈرائیور نور دائیں بازو پر گولی لگنےسےزخمی ہوگیا- ملزمان مبینہ طورپرخواجہ تعریف عرف طیفی بٹ کو سڑک روندہ چک 32این پر لے گئے-سی سی ڈی اہلکاروں پر حملہ، طیفی بٹ کے فرار کا مقدمہ تھانہ کوٹ سبزل میں مقدمہ نمبر 25/826 کیاگیا،مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کی مدعیت میں درج کیاگیا-

پولیس کا طیفی بٹ کو حراست میں فرار کرنے والوں پیچھا، طیفی بٹ مبینہ مقابلے میں مارا گیا، طیفی بٹ کی نعش مردہ خانہ منتقل کردی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں