کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) ریلوے محکمے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی مشہور ٹرین بولان میل کے سلسلے کو مستقل طور پر منسوخ کر دیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ 20 روز سے بولان میل ٹرین کا کوئی بھی رن آپریٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ دونوں شہروں کے درمیان مسافروں کی انتہائی کم تعداد کا ہونا بتائی گئی ہے۔
محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق، “مسافروں کی مسلسل عدم دستیابی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرین کے اخراجات پورے نہ ہونے کی صورت میں اسے چلانا محکمے کے لیے ممکن نہیں رہا۔”
یاد رہے کہ بولان میل کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ایک اہم ریلوے رابطہ تھی، تاہم حالیہ عرصے میں مسافروں کی بہت کم تعداد نے اس کے تسلسل کو غیرمنافع بخش بنا دیا تھا۔ ریلوے حکام نے متبادل کے طور پر مسافروں کو دیگر ٹرین سہولیات استعمال کرن کا مشورہ دیا ہے۔


