لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) دارالحکومت میں ہونے والے احتجاجی مارچ کے پیشِ نظر انتظامیہ نے لاہور کے تمام سرکاری و نجی سکول فوری طور پر بند کر دیے ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
تعلیمی اداروں کی بندش:
لاہور کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں فوری چھٹی دے دی گئی
پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لا کے امتحانات ملتوی
راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی ادارے پہلے ہی بند
سیکیورٹی اقدامات:
اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سخت
موبائل و انٹرنیٹ سروسز معطل
دفعہ 144 نافذ
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق راستوں کی بندش کی وجہ سے یہ احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کی نئی تاریخوں کے اعلان کا وعدہ کیا ہے۔


