80

اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کے پیش نظر ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری، یہ راستے ہوں گے بند

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ٹریفک پولیس نے دارالحکومت میں ہونے والے ایک مذہبی جماعت کے مارچ کے پیش نظر جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کے متعدد اہم راستے عارضی طور پر بند کر دیے جائیں گے۔

بند راستے اور ڈائیورژن:

فیض آباد سے راول ڈیم چوک تک دونوں سمتوں میں ٹریفک بند رہے گی۔

گارڈن فلائی اوور سے کھنہ پل تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند ہوگا۔

آئی جے پی روڈ، نائنتھ ایونیو، زیرو پوائنٹ اور کلب روڈ پر متبادل روٹس استعمال کیے جائیں گے۔

شہریوں کے لیے ہدایات:

لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی چوک سے راولپنڈی موڑ دی جائے گی۔

پشاور سے آنے والی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موڑ دی جائے گی۔

مری سے آنے والی ٹریفک راول ڈیم چوک سے پارک روڈ اور ایکسپریس وے استعمال کرے گی۔

ایئرپورٹ جانے والے شہری کشمیر چوک اور سری نگر ہائی وے کا راستہ استعمال کریں۔

متبادل راستے:
شہری لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، سری نگر ہائی وے اور گولڑہ موڑ کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹریففک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سے راستوں کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں