87

اورکزئی آپریشن میں کامیابی، شہداء کی شہادت کا بدلہ لے لیا گیا، 30 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن میں 2 افسران اور 9 جوانوں کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

واقعے کی تفصیلات:

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت 11 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تمام 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

یہ دہشتگرد 7 اکتوبر کے اورکزئی حملے میں ملوث تھے اور تمام کے تمام خارجی بتائے گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مؤقف:

پاک فوج بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ کارروائی پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں