لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پر محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے 8 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو مفت دودھ فراہمی کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد اسکول جانے والے بچوں میں غذائیت کی سطح بہتر بنانا اور ان کی صحت میں مجموعی اضافہ کرنا ہے۔
جن اضلاع میں شروع ہوا پروگرام:
لیہ
بھکر
بہاولنگر
ڈیرہ غازی خان
راجن پور
میانوالی
مظفر گڑھ
رحیم یار خان
یہ منصوبہ خاص طور پر پنجاب کے ان علاقوں میں شروع کیا گیا ہے جہاں بچوں میں غذائی قلت کے مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے دوران تازہ دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ اقدام بچوں کی صحت اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔


