84

این سرٹ کا ہنگامی الرٹ! فشنگ حملوں میں خطرناک اضافہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سرٹ) نے جعلی پیغامات کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کے انکشاف کے بعد تمام صارفین کے لیے فوری الرٹ جاری کر دیا ہے۔

فشنگ حملوں کے نئے طریقے:
این سرٹ کے الرٹ کے مطابق ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں خطرناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان حملوں میں شہریوں سے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ نمبر اور او ٹی پی کوڈ شیئر کروائے جا رہے ہیں۔

شہریوں کے لیے ہدایات:

کسی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں

مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دینے سے گریز کریں

غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس یا لنکس کے ذریعے لاگ ان سے پرہیز کریں

جعلی نمبروں کو فوری بلاک کریں

فشنگ حملوں کی عام شکلیں:
الرٹ میں بتایا گیا کہ فشنگ پیغامات میں عام طور پر انعامات، لاٹری یا بینک الرٹ کا جھانسہ دیا جاتا ہے۔ این سرٹ نے واضح کیا کہ “کوئی بھی ادارہ فون یا ایس ایم ایس پر پاس ورڈ یا او ٹی پی کوڈ نہیں مانگتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں