83

3 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی۔

رہنماؤں کی جانب سے سردار مصروف ، آمنہ علی ،مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے اور پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے یہ تمام لوگ ایک باربھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں