78

بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی، جنرل جنجوعہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے، ہمیں اس پر خاص نظر رکھنا ہوگی۔

پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمتِ عملی” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ناصرجنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے اور وہ اس کے مزموم عزائم کا موثر طریقے سے جواب دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان اور پاکستانی افواج کا دنیا میں قد بڑھا ہے۔ بھارت دنیا میں تنہا ہوگیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کے اندرونی سیاسی معاملات ایسے ہیں کہ پاکستان پر دوبارہ حملوں کے خدشات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ائیر مارشل ( ر) ساجد حبیب نے تقریب سے خطاب میں بھارت کی حمایت یافتہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اس بار حملہ کیا تو اس بار 70جہاز گرائیں گے۔

خارجہ امور کے ماہر محمّد مہدی نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکہ کے ساتھ متوازی تعلقات سفارتی کامیابی ہے تاہم اس ضمن مین بہت کچھ کرنا ابھی باقی ہے۔

پاکستان نیوی کے رئیر ایڈمرل (ر) این اے رضوی نے کہا کہ پاکستان جب تک گوادر کو آپریشنل نہیں کرلیتا اس وقت تک ہمارے لیے سنگین خطرات موجود رہیں گے، لیکن پاکستان کی بحری سکیورٹی کے بارے میں کسی کو وہم نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں