کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) — وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب، سیاحت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے علاقے میں 1260 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی امور پر بھی گفتگو کی۔


