سوات(ایچ آراین ڈبلیو) سوات کے شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے سوات کے مشہور سیاحتی مقام کالام اور بالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے، برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ۔
دوسری جانب سوات کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد شروع ہوچکی ہے۔
خیبر پختونخوا میں کے مشہور سیاحتی مقام کمراٹ میں موسم سرما کی پہلی برفباری پہلی برف باری نے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کر دی ہے اور سردی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
دیربالا کے ساحتی مقام کمراٹ میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی،برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوا جبکہ شہری علاقوں خال واڑی تیمرگرہ میدان میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔


