اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ‘صمود فلوٹیلا’ میں شامل پاکستانی شہری، بشمول سابق سینیٹر مشتاق احمد، فی الحال اسرائیلی افواج کی تحویل میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ “سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی فوری واپسی کے حصول کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ تمام قانونی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے مطاخب انجام دی جائیں گی، اور ملزمین کو اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی بحری راہداری کو انسانی امداد پہنچانے والے ‘صمود فلوٹیلا’ کے ارکان کو اسرائیلی بحریہ نے گرفتار کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے سفارتی محاذ پر سرگرم عمل شروع کر دیا ہے۔


