120

پنجاب میں بغیر ٹرانسفر گاڑی چلانے والے پھنس گئے، جرمانوں میں اضافہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے
31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 2,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 4,000 روپے

دیگر گاڑیاں (کاریں، جیپ وغیرہ)
31 تا 60 دن تاخیر: 10,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 20,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 30,000 روپے

حکام کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کے درست ریکارڈ رکھنے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے تاہم 120 دن سے زیادہ تاخیر پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں