لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ میں ماڈل ٹاؤن میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے,۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک حملہ آور کا تعلق چاغی اور دوسرے کا تعلق میزئی اڈا سے ہے، دونوں کی شناخت نادرا کے ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کے ڈی این اے سیمپلز پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
یاد رہے بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج نے کوئٹہ میں جناح روڈ کے قریب خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ سیکیورٹی فورسز وہاں پہنچ کر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔


