سکھر موٹروے میں اہم پیشرفت، 475 ملین ڈالر کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک کی معاشی ترقی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے حیدرآباد-سکھر موٹروے (M-6) کے دو مزید حصوں کے لیے تعمیراتی ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔

ٹینڈر کے حصے

سیکشن 4: نوشہرو فیروز سے رانی پور تک

سیکشن 5: رانی پور سے سکھر تک

بین الاقوامی تعاون
اس تاریخی منصوبے کی مالی معاونت کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک نے 475 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 132 ارب پاکستانی روپے) کی خطیر رقم فراہم کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔

معاشی و سماجی اثرات
یہ منصوبہ نہ صرف سندھ کے دو اہم شہروں کے درمیان رابطہ کاریزیمی بہتر بنائے گا، بلکہ اس سے نئی معاشی سرگرمیوں کا فروغ، روزگار کے مواقعوں میں اضافہ اور علاقائی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

حیدرآباد-سکھر موٹروے کے مکمل ہونے سے نیشنل ہائی وے نیٹ ورک میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سفر کے محفوظ اور تیز ترین ذرائع میسر آسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں