62

توشہ خانہ کیس میں اہم فیصلہ: عدالت نے ٹرائل کے مسلسل جاری رہنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ روانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کی سماعت اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک کہ مقدمہ مکمل نہ ہو جائے۔

اڈیالہ جیل کی اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے مسلسل التواء کی کوششوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ “ظاہر ہوتا ہے کہ کیس کے آخری مرحلے میں وکلا صفائی کارروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

عدالت کے اہم فیصلے:

وکیل صفائی کی التواء کی درخواست کو بغیر طبی دستاویز کے منظور کر لیا گیا

گواہوں پر جرح نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں

آئندہ سماعت میں کسی بھی قسم کی مزید التواء کی اجازت نہیں دی جائے گی

کیس کی اگلی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی

گواہ محسن ہارون کو پابند کیا گیا کہ مقررہ تاریخ پر عدالت میں حاضر ہوں

عدالت نے زور دے کر کہا کہ “دو ملزمان جیل میں ہیں اور انصاف کا تقاضا ہے کہ کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔” اس فیصلے کے بعد اب کیس کی سماعت مسلسل جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں