سول سروسز میں اقلیتوں کے انقلاب صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا والٹن سینٹر میں دورہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے سول سروسز اکیڈمی والٹن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے اقلیتوں کے دوسرے بیچ کے سی ایس ایس امیدواروں سے روبرو ملاقات کی۔

وزیر موصوف سے ملاقات کے دوران سی ایس ایس امیدواروں نے اپنی تربیتی سرگرمیوں اور تجربات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ “نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے اقلیتیں ایک انقلابی اقدام ہے جس کی سرپرستی حکومت پنجاب جاری رکھے گی۔ اس کے ذریعے اقلیتی نوجوان سول سروسز میں برابری کے مواقع حاصل کریں گے۔”

اس موقع پر مندرجہ ذیل اہم سرگرمیاں ہوئیں:

امیدواروں کو پیپر Attempting Skills، مضامین کے انتخاب اور ہائی اسکورنگ ٹیکنکس کی تربیت دی گئی۔

کرنٹ افیئرز، پاکستان افیئرز اور پریسی اینڈ اسیز پر خصوصی سیشنز منعقد ہوئے۔

امیدواروں کا پروبیشنری افسران اور پہلے بیچ کے طلبہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشنز ہوئے۔

امیدواروں کو پبلک ویلیو اور گورننس کا عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے امیدواروں کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ یہ پروگرام اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کا اہم ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور ایڈمنسٹریشن کے اراکین بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں