55

اسحاق ڈار کا واضح موقف: “فلسطین کے معاملے پر قائداعظم کی پالیسی ہی ہماری رہنمائی کرتی ہے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران فلسطین کے تنازعے پر پاکستان کے تاریخی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے زور دیا کہ “ٹرمپ کے 20 نکات ہمارے نہیں ہیں، ہم تو فلسطین کے معاملے پر قائداعظم کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہیں۔”

انہوں نے امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، “غزہ میں امن بیانات سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے ہی ممکن ہو گا۔”

اسحاق ڈار نے دیگر اہم امور پر بھی روشنی ڈالی:

عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے یورپی ممالک سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب نائب وزیراعظم نے ایوان میں ملک کی خارجہ پالیسی اور قومی مفادات سے متعلق اہم امور پر جامع بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں