موٹر وے ایم-5 پر سانحہ؛ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر وے پولیس کا انسپکٹر شہید

رحیم یار خان(ایچ آراین ڈبلیو) موٹر وے ایم-5 پر ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر وے پولیس کی گاڑی سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کا انسپکٹر ناصر محمود خدمات کے دوران شہید ہو گئے۔

واقعہ گڈو انٹر چینج کے قریب پیش آیا، جہاں ایک گاڑی یو-ٹرن لیتے ہوئے تیزی سے موٹر وے پولیس کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے بعد زخمی انسپکٹر ناصر محمود کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق، شہید انسپکٹر فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہیں۔ انھیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پولیس نے حادثے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں