اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) حکومت پاکستان نے امپورٹڈ گاڑیوں کے معیار میں بہتری لانے کے لیے یکم اکتوبر 2025 سے نئے سخت قواعد لاگو کر دیے ہیں، جس کے تحت گاڑیوں کے سیفٹی اور کوالٹی اسٹینڈرڈز 17 سے بڑھا کر 62 کر دیے گئے ہیں۔
وزارت صنعت و پیداوار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
نئے ضوابط:
صرف کمرشل امپورٹرز ہی گاڑیاں درآمد کر سکیں گے
جاپان، کوریا اور چین سے درآمد کے لیے مخصوص اداروں کے سرٹیفکیٹ لازمی
مائلیج ٹیمپرنگ، کریکڈ شیشے، ناقص ایئربیگز والی گاڑیوں پر پابندی
پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہوگی
آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی درآمد ممنوع
الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی شرائط:
بیٹری لائف، پرفارمنس اور پائیداری کی جانچ
چارجنگ اسٹینڈرڈز اور بیٹری ری سائیکلنگ کے تقاضے
مقامی گاڑیوں کے لیے مرحلہ وار عمل:
مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر یہ قوانین یکم جولائی 2026 سے مرحلہ وار لاگو ہوں گے۔
ان اقدامات کا مقصد گاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانا، حفاظتی ضوابط کو یقینی بنانا اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔


