اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کی اسکیم “پی ای وی ای” کے تحت ای-قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس میں 40 ہزار درخواست دہندگان الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کے حصول کے اہل قرار پائے ہیں۔
وزارت صنعت و پیداوار کے تحت ہونے والی اس تاریخی ای-بالٹنگ میں 2 لاکھ 69 ہزار 161 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 40 ہزار امیدواروں کو الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں اور 1 ہزار کو تین پہیہ گاڑیاں الاٹ کی گئی ہیں۔
سبسڈی کی تفصیلات:
دو پہیہ گاڑیوں پر بینک لیزنگ کے ذریعے 50 ہزار روپے اور خود فنانس پر 80 ہزار روپے کی سبسڈی
تین پہیہ گاڑیوں پر بینک لیزنگ کے ذریعے 2 لاکھ روپے اور خود فنانس پر 4 لاکھ روپے کی سبسڈی
شفاف عمل:
ای-بالٹنگ کا عمل انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی معاونت سے پی ای وی ای آن لائن پورٹل پر مکمل کیا گیا۔ وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے اسے پاکستان کی صاف اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے حصول میں تاریخی سنگ میل قرار دیا۔
کامیاب درخواست دہندگان اپنی شناخت یا درخواست آئی ڈی کے ذریعے وزارت کے آن لائن پورٹل پر اپنا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں۔ گاڑیوں کی ڈلیوری، بعد از فروخت سروس اور وارنٹی کی ذمہ داری مینوفیکچررز پر ہوگی۔
یہ اسکیم نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے ساتھ مل کر 1 لاکھ سے زائد نئی “گرین جابز” پیدا کرے گی اور مقالی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گی۔


