بلوچستان میں افغان مہاجرین کی واپسی کا آپریشن تیز، 40 کیمپ ختم

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا منظم آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے چھ اضلاع میں قائم 40 پرانے مہاجر کیمپوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پشین، چمن، مسلم باغ، لورالائی، چاغی اور نواحی علاقوں میں قائم کیمپ بند کیے جا رہے ہیں اور غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

دوسرا مرحلہ جلد شروع
پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اگلے مرحلے میں بلوچستان کے بڑے شہروں میں مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

منظم طریقہ کار
آپریشن کے لیے خصوصی ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں جو شناختی کارڈ کے بعد مہاجرین کو عارضی کیمپوں میں منتقل کریں گی، جہاں سے انہیں سرحد پار روانہ کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قانونی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹھائے جا رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی مزاحمت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں