110

کور کمانڈر کی شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ کے گھر تعزیتی دورہ، خاندان سے اظہار یکجہتی

لورالائی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان آرمی کے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راحت نعیم احمد خان نے آج لورالائی میں شہید کیپٹن وقار احمد کاکڑ کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل بلال سرفراز اور دیگر سینئر افسران بھی کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔

کور کمانڈر نے شہید کے خاندان اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا خوانی کر کے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور پوری قوم ان کے خاندان پر احسان مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی اپنے شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال اور تعاون کو اپنا فرض اور اعزاز سمجھتی ہے۔

شہید کے گھر والوں اور رشتہ داروں نے کور کمانڈر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد اور ہمدردی کے الفاظ نے ان کے حواسج کو بہت مضبوط کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں