57

مری اور گرد و نواح کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت مری اور گرد و نواح کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان شاء اللّٰہ ، مری میں جلد ہی الیکٹرک بس پراجیکٹ شروع کیا جائے گا – جب کہ اربوں روپے کی لاگت سے مال روڈ کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ علاقے میں پہلی بار صاف پانی کی فراہمی کے لیے سکیم متعارف کروائی جا رہی ہے ، اور کوٹلی ستیاں میں 100 بیڈز پر مشتمل جدید ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ ساملی ہسپتال سے نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر تک شٹل بس سروس ، راول پنڈی سے مری تک گلاس ٹرین یا اے آر ٹی سسٹم ، اور سیاحت کے فروغ کے لیے وائلڈ لائف پارکس ، بانسرا گلی ، پی آئی اے پارک ، قرشی پارک اور بائیو ڈائیورسٹی پارک کی تعمیر جیسے منصوبے مری کو ایک جدید اور ماڈرن ہل اسٹیشن بنانے کی جانب اہم قدم ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں