لسبیلہ(ایچ آراین ڈبلیو) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 مسافر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، زیرو پوائنٹ کے قریب پنجگور سے کراچی جا رہی ایک مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں یہ سانحہ پیش آیا۔
ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق، ہلاکتوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ تمام لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد مقامی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور پولیس و امدادی ادارے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


